اشتہار

ویڈیو: طیارے میں مسافر کا پاور بینک پھٹنے سے خوف ناک آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

تائی پے: تائیوان کے ایک ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں رن وے پر اڑان سے عین قبل ایک مسافر کا یو ایس بی پاور بینک پھٹنے سے اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے طیارے میں بھگدڑ مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان سے سنگاپور جانے والے طیارے میں رن وے پر دوڑنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، پاور بینک پھٹنے سے مسافر خوف زدہ ہو گیا تھا اور آگ بھڑکنے پر چیخنے چلانے لگا تھا۔

حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے، تاہم طیارے کے عملے نے آگ پر جلد ہی قابو پا لیا۔

- Advertisement -

یہ واقعہ منگل کو تائیوان کے تاؤیوآن بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جب طیارہ سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے کے لیے رن وے کی طرف ٹیکسی کر رہا تھا، حادثے کی وجہ سے ہوائی جہاز اپنے گیٹ پر واپس آ گیا۔

طیارے میں پھٹنے والا پاور بینک

واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جو کسی مسافر نے موبائل سے ریکارڈ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ سے مسافر بہت خوف زدہ ہو گئے تھے، اور کیبن میں دھواں بھر گیا تھا۔

تائیوان کے ایک سیاست دان وانگ ہاؤ یو بھی اسکوٹ ایئر لائنز کی پرواز پر سوار تھے، جنھوں نے اپنے فیس بک پیج پر واقعے سے متعلق چینی زبان میں پوسٹ کی، اور لکھا کہ پاور بینک سے لگنے والی آگ اور دھویں کی وجہ سے کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم باقی مسافر محفوظ رہے۔

طیارے کی حفاظتی جانچ کے بعد 187 مسافروں پر مشتمل یہ پرواز منسوخ کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں