ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

اشنا شاہ طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھانے کی خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھانے کی خواہشمند ہیں۔

اداکارہ اشنا شاہ متعدد ڈراموں میں اداکارہ کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں انہیں ناظرین نے مثبت اور منفی دونوں کرداروں میں دیکھا اور ان کی اداکاری کو پسند بھی کیا۔

اشنا شاہ نے اے آر وائی ڈٰجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بلا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جبکہ انہیں مداحوں نے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار میں دیکھا تھا۔

- Advertisement -

اب اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طلاق جیسے اہم مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی ڈرامے میں طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھانے کی خواہشمند ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے اسکرپٹ یا کہانیوں پر کام کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جس میں طلاق کے بارے میں منفی دقیانوسی تصورات یا شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے مثبت سوچ اور طلاق کے بعد خودمختار زندگی کا تصور پیش کیا جائے۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ’میں نے ایسے کئی اسکرپٹس میں کام کیا جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ طلاق کو برا سمجھا جاتا ہے، اگرچہ میں اسکرپٹ کو تبدیل نہیں کرسکتی کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ ہے لیکن طلاق سے متعلق میرا نظریہ بالکل مختلف ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے اپنے والدین کی علیحدگی ہوچکی ہے اور سنگل پیرنٹ ہونے کی وجہ سے ہماری پرورش کرنے کے لیے انہوں نے تین ملازمتیں کیں اور ہماری دیکھ بھال میں سخت محنت کی، اس لیے جوڑے کے درمیان طلاق کی مثال میرے اپنے گھر میں ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہوں جس میں یہ بتایا جائے کہ طلاق لینا غلط نہیں ہے، طلاق یافتہ ہونے کے بعد بھی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈرامے میں ایسی خاتون کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو طلاق کے بعد خود مختار اور خوشحال ہو۔

اشنا شاہ نے کہا کہ پروڈیوسرز کو اس طرح کے اسکرپٹ کی حمایت کرنے پر راضی کرنا مشکل ہے کیونکہ اس سے معاشرے کے کچھ لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں