پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستانیوں کے لیے خوشی کا باعث ہے‘ عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر اور مستحکم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستانیوں کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے ترقی وخوشحالی کی نئی راہ متعین ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی پاکستان اور اہل پاکستان سے محبت مثال بن چکی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے مضبوط اور دوستانہ تعلقات صدیوں پرانی ثقافتی ومعاشی شراکت پرمبنی ہیں۔

سعودی ولی عہد تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، پاکستان میں ان کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں