اشتہار

سابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار کے پی اے کا اقبالی بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار کے پی اے جاوید علی کا اقبالی بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے عثمان ڈار کے بھائی کو 50 لاکھ روپے کمیشن دینے کا انکشاف کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار کے پی اے جاوید علی ولد طالب حسین کا اقبالی بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو 50 لاکھ روپے کمیشن دینے کا انکشاف کیا ہے۔

جاوید علی اپنی اعترافی ویڈیو میں یہ کہتے ہیں کہ این اے 67 کی 4 یونین کونسل کے 5 ٹھیکیداروں سے 50 لاکھ جمع کیے۔

- Advertisement -

جاوید علی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ 3 ماہ عثمان ڈار کا ڈیولپمنٹ کے لئے پی اے تھا۔ باجوہ اینڈ کمپنی کو 2 کروڑ کا ٹھیکہ ملا ، 20 لاکھ کمیشن احمد ڈار کو دیا۔ زین باجوہ کمپنی کے پاس 50 لاکھ کا ٹینڈرتھا، 5 لاکھ کمیشن احمد ڈار کو دیا۔ خضر کنسٹرکشن کے پاس ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا جس میں سے 10 لاکھ کا کمیشن لے کر احمد ڈار کو پہنچایا۔

جاوید علی کے مطابق بلال کنٹریکٹر کے پاس ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا اس میں سے بھی 10 لاکھ کمیشن پہنچایا گیا۔ لیاقت بلڈرز کے 50 لاکھ کے ٹینڈر میں سے 5 لاکھ کمیشن مذکورہ پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کو پہنچایا۔

اس نے کہا کہ این اے 67 کی کل 28 یونین کونسلز ہیں جن میں سے چار میں میں کام کرتا تھا جب کہ 24 یوسیز کو خواجہ عمران دیکھتا تھا۔ خواجہ عمران 10، 15 یا بیس فیصد کمیشن لیتا تھا اس کا مجھے علم نہیں ہے۔

جاوید علی نے اپنے اقبالی بیان میں یہ بھی بتایا کہ احمد ڈار نے مجھ سے کہا تم ہمارے لیے اتنا کام کرتے ہو تمہیں سرکاری نوکری دلاتا ہوں۔ میں کم پڑھا لکھا ہوں اس لیے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ بنوایا اور محکمہ تعلیم میں احمد ڈار کے کہنے پر کاغذات جمع کرائے اور انہوں نے میرا آرڈر کرایا۔

جاوید علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری ماڈل اسکول ڈالیاں میں نوکری کررہا ہوں۔ اس کے عوض میں ٹھیکیداروں سے کمیشن جمع کرکے دیتا تھا۔

مزید پڑھیں: عثمان ڈار کیخلاف بیان دینے کیلیے تشدد کیا گیا، سرکاری ملازم کا انکشاف

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جاوید علی کو تشدد بنا کر عثمان ڈار کے خلاف بیان دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں