تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

والد شادی کے خلاف کیوں تھے؟ عثمان قادر نے بتادیا

لیجنڈری اسپنر مرحوم عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کردی۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے اہلیہ صوبیہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

عثمان قادر نے بتایا کہ 2018 میں صوبیہ سے ایک رشتے دار کی تقریب میں ملاقات ہوئی تھی پھر ان کا نمبر کسی سے لیا اور میسج کیے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب تیسرا میسج کیا تو جواب آیا اور پھر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صوبیہ کا کہنا تھا کہ میں زیادہ گفتگو کرنے کے خلاف تھی اور چاہتی تھی لیکن اب ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو شادی کرلینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان کو کہا کہ پسند ہوں تو پھر شادی کرلیتے ہیں کیونکہ اگر ہاں ہوتی تو شادی ہوجاتی اور اگر منع بھی ہوجاتا تو ایک بات کلیئر ہوجاتی۔

عثمان قادر نے بتایا کہ والد شادی کے خلاف تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں پہلے اپنے پیروں پر کھڑے ہوجاؤں پھر شادی کروں لیکن میں نے ان سے شادی کے بارے میں بات کی تو وہ رضامند ہوگئے اور کہاں شادی کرنی ہے جاؤ شادی کرلو۔

لیگ اسپنر نے بتایا کہ شادی کے بعد اللہ نے بیٹیوں سے نوازا اور کیریئر کی پروان چڑھتا چلا گیا، بگ بیش کی نمائندگی کی اور پی ایس ایل کھیلا پھر قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا۔

Comments

- Advertisement -