تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گاڑیاں، موٹرسائیکلیں: سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے نئے قوائدوضوابط

ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ڈرون کیمروں کی درآمد کے حوالے سے غیرملکیوں کے لیے نئے قوائد وضوابط طے کیے گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے کہا ہے کہ غیرملکی تین برس کے دوران صرف ایک گاڑی سعودی عرب درآمد کرسکتے ہیں۔ جبکہ انفرادی طور پر ڈرون کیمروں کی اجازت ہے لیکن کاروبار کی غرض سے نہیں لایا جاسکتا ہے، اور کڑی نظر رکھی جائے گی کہ یہ جاسوسی کے لیے تو استعمال نہیں ہورہا۔

سعودی عرب میں انجمن تحفظ صارفین نے بتایا ہے کہ دیگر ممالک کے علاوہ خلیجی شہریوں کو ایک سال میں دو گاڑیاں لانے کی اجازت ہوگی جبکہ پین یا میڈل کی شکل والے لیزر گراف پر پابندی ہے۔

سعودی کابینہ کا اقامہ کے حوالے سے اہم فیصلہ

انجمن تحفظ صارفین کا کہنا ہے کہ موبائل اور کمپیورٹر کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی نہیں ہوگی البتہ ویلیو ایڈٹ ٹیکس دینا ہوگا۔ جبکہ ڈرون کیمروں کے لیے خصوصی لائسنس کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ موٹر سائیکلیں درآمد کرنے کے لیے بل اور موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، موٹر سائیکلوں کا سعودی اسٹینڈرڈ کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -