پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

دوران پرواز انتہائی خطرناک اقدام، بھارتی مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت آنے والی ایک بین الاقوامی پرواز کے دوران بھارتی مسافر نے انتہائی خطرناک اقدام کیا جس پر اس کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس سے بھارت آنے والی بین الاقوامی پرواز میں دوران پرواز 29 سالہ مسافر موہت نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی جس پر اسے بنگلورو ایئرپورٹ پر جہاز کے لینڈ کرتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ایئر فرانس کی فلائٹ میں پیش آیا اور مذکورہ مسافر وینکٹ موہت آندھرا پردیش کا رہائشی ہے جو فرانس میں بغرض ملازمت مقیم ہے اور وہاں سے بنگلورو اپنی خالہ سے ملنے کے لیے آ رہا تھا۔

- Advertisement -

بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ موہت نے دوران پرواز ہنگامی دروازہ کھولن کی کوشش کی جو عام حالات میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ بنگلورو پہنچنے کے بعد ایئر فرانس کے ایک ملازم نے ایئر پورٹ حکام کو موہت کی شکایت کی اور الزام عائد کیا کہ دروازہ کھولنے کی کوشش کر کے انہوں نے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

پولیس نے مذکورہ شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے وینکٹ موہت کو گرفتار کیا تھا جس کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں