جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’بہت جلد فاروق ستار ایم کیوایم کاحصہ بنیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عنقریب فاروق ستار ایم کیوایم کاحصہ بنیں گے، خالدمقبول چاہتےہیں پارٹی کے دیگر ناراض لوگ بھی واپس آئیں۔

گورنر سندھ بننے کے بعد اے آر وائی نیوز کو اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاق کو گورنر کیلئے نام بھیجےتھےجو منظور نہیں ہوئے وفاق کو گورنرشپ کیلئےمزید 2 نام بھیجے نئے ناموں میں ایک نام میراوردوسراوسیم بھائی کا تھا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ہم نے نسرین جلیل کےنام کی منظوری کیلئے 4 مہینے تک انتظار کیا نسرین جلیل کی بیماری وجہ سے نام منظور نہیں ہو سکا ایم کیوایم چاہتی تھی کہ نسرین جلیل گورنربنیں، مخلوط حکومت ہے اس وجہ سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نےمیری ممبرشپ معطل کی ہوئی تھی میں ایم کیوایم میں ہی تھاکسی دوسری جماعت میں نہیں گیا خالدمقبول صدیقی نےفاروق ستارکوبھی پارٹی میں واپسی کاکہا خالدمقبول چاہتےہیں پارٹی کے دیگرناراض لوگ بھی واپس آئیں ایم کیوایم اس تمام صورتحال میں بہت نقصان ہوا خالدمقبول چاہتےہیں تمام لوگوں کو جوڑ کر پارٹی مضبوط کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور ڈپٹی کنونیئر سے معطل کیا گیا تھا میں پھر بحال ہوگیا ایم کیوایم میں عہدے مشاورت سے ہی دیے جاتے ہیں، میرا نام خواجہ اظہارالحسن نے تجویز کیا تھا میرے نام کی توثیق دیگر تمام ڈپٹی کنوینئرز نےکی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم سے باہر ہے ہی نہیں فاروق ستار جب آزاد الیکشن لڑنےجا رہے تھے تو انہیں منع کیاتھا ان کو کہا گیا آپ پتنگ کےنشان سےہی الیکشن لڑیں فاروق ستار ایم کیوایم کاحصہ بنیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں