پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

معروف بھارتی گلوکارہ کی لاش گھر سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی معروف گلوکارہ وانی جے رام کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ گلوکارہ وانی جے رام چنئی کے علاقے ننگا مبکم میں مقیم تھی ان کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کی ملازمہ نے فون نہ اٹینڈ ہونے پر رشتے داروں کو آگاہ کیا جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

واضح رہے کہ جے رام کا شمار مشہور پلے بیک سنگرز میں ہوتا تھا۔

Playback singer Vani Jairam no more. A look back at her life and career -  India Today

گلوکارہ نے 50 سالہ کیریئر میں مختلف زبانوں میں دس ہزار سے زائد گانے گائے اور کئی معروف بھارتی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا۔

انہیں موسیقی کے میدان میں شاندار کارکردگی پر تین مرتبہ نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں