اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

معروف اداکار شکیل انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار شکیل انتقال کراچی میں انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برادر نسبتی کا بتانا ہے کہ اداکار شکیل آج دوپہر سی ایم ایچ اسپتال میں انتقال ہوا، ان کی کئی دنوں سے طبیعت خراب تھی۔

گزشتہ ماہ اداکار شکیل 85 سال کے ہوگئے تھے۔

اداکار شکیل کا نام کمال یوسف تھا جسے بدل کر شکیل رکھا گیا تھا۔

شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکار شکیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار شکیل نے پی ٹی وی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کا مشہور ڈرامہ آنگن ٹیڑھا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں