ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ویڈیو: بچوں کی لڑائی میں شہری نے پستول نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے پوش علاقے میں بچوں کی لڑائی کے دوران ایک شخص سے پستول نکال لی۔

تفصیلات کے مطابق دو دریا کے قریب اپارٹمنٹ میں دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔ مسلح شخص نے بچےکو قتل کی دھمکیاں دے ڈالیں۔

مبینہ طور پر جھگڑا جیکب آباد سے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بچوں کا ہوا۔

ساؤتھ زون پولیس کے مطابق جھگڑے کی اطلاع پر ون فائیو پولیس بھیجی گئی تھی اور جھگڑے کے بعد دونوں پارٹیوں میں صلح ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں سے کسی نے پولیس کو شکایت نہیں کی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کو پستول کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں