تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی: پولیس اہلکاروں کی تیز بارش میں شہریوں کی مدد، ویڈیو وائرل

دبئی: متحدہ عرب امارات میں تیز بارش کے دوران شہریوں کی مدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز تیز بارش ہوئی جس کے سبب متعدد افراد سڑکوں پر گاڑی خراب ہونے کے سبب پھنس گئے، پولیس اہلکار نے شہریوں کی مدد کی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

دبئی پولیس چیف کی جانب سے بھی پولیس اہلکار کے عزم کی تعریف کی گئی ہے۔

دبئی پولیس چیف کی جانب سے افسروں کی جانب سے تیز بارشوں میں شہریوں کی مدد کرنے پر اہلکاروں کو اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔ دو اہلکاروں سعید عباد قاسم اور عبدالطیف علی صالح کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے گشت کے دوران ایک ٹیکسی خراب نظر آرہی ہے جبکہ پولیس اہلکار اس کی گاڑی کو ٹھیک کرنے میں اس کی مدد کررہے ہیں۔

میجر المری کی جانب سے دونوں پولیس اہلکاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز دینے کو اچھا اقدام قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکار سعید عباد قاسم اور عبدالطیف علی صالح اس ایوارڈ کے حق دار تھے۔

Comments

- Advertisement -