بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

کراچی : معصوم بچے کے سامنے باپ سے ڈکیتی کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اختر کالونی میں ڈاکووں نے 20 سیکنڈ میں معصوم بچے کے سامنے باپ کو لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایک اور واقعے میں اختر کالونی میں معصوم بچے کے سامنے باپ سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

20 سیکنڈ میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ بیٹے جارہے ہوتے ہیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے پیدل جاتے ہوئے شہری اور بچے کو روکا ، پستول دیکھتے ہی معصوم بچہ بھاگ کر گھر کے اندر گھس گیا۔

ملزمان شہری کی جیب سے موبائل چھین پر باآسانی فرار ہوگئے۔

یاد رہے اپریل میں ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں ے رحم ڈاکووں نے کم سن بیٹے کے سامنے گولیاں مار کر باپ کوقتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی : ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، 8 سالہ بچے کے سامنے باپ قتل

ڈیفنس فیزون میں موٹرسائیکل سوار ملزم عامر سے لوٹ مار کرنے پہنچے تو ننھا بیٹا گاڑی کے پیچھے چھپ گیا، بیٹے پر کوئی آنچ نہ آئے، اسی خدشے سے باپ ڈاکوؤں پر جھپٹ پڑا اور ڈکیتوں سے لڑتا رہا، معصوم بچہ دیکھتا رہا لیکن بزدل ڈاکوؤں سے کچھ بن نہ پڑا تو ڈاکوؤں نے نہتے عامر کو گولیاں مار دیں، واحد کے سامنے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں