تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم کی تلاش جاری

ریاض:سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے ایک ایسے شخص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جسے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ایک بچے کو زدوکوب کرتے اور اس کے جسم کے کچھ حصوں کو جلاتے دیکھا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ عوامی مفاد کے تقاضوں کے مطابق اور ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 17 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے فوٹیج کی چھان بین کرنے اور اس میں دکھائی دینے والے شخص کی شناخت اور گرفتاری کی ہدایت کی ہے تاکہ اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

وزارت محنت و سماجی ترقی کے ترجمان خالد ابا الخیل نے کہا کہ سماجی تحفظ یونٹ کے حکام سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فوٹیج کی تصدیق کی کوشش کر رہے ہیں۔

ابا الخیل نے بچے پر تشدد کے بارے میں معلومات رکھنے والے شہریوں سے کہا کہ وہ وزارت سماجی بہبود کی ہیلپ لائن1919 پر فون کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مقیم ایک فلسطینی والد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فلسطینی شخص ایک کمسن بچے پر بے دردی سے تشدد کرتے دیکھا گیا تھا۔

کم سن بچّی پر تشدد کرنے والا فلسطینی باپ ریاض میں گرفتار

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام نے مذکورہ شخص کو بچے پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -