اشتہار

فرانسیسی صدر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران قیمتی گھڑی چھپانے کی ویڈیو وائرل، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس : فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران قیمتی گھڑی چھپانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس جہاں ایک طرف جنگ زدہ ملک کا نقشہ پیش کر رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی بیش قیمتی گھڑی موضعِ بحث بن گئی۔

تنازعہ اُس وقت پیدا ہوا جب فرانسیسی ٹی وی کو دیئے جانے والے انٹرویو کے دوران صدر ایمانوئل میکرون نے دوران انٹرویو اچانک اپنے ہاتھ میزکے نیچے کر لیا۔

- Advertisement -

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ صدر میکرون نے اپنی کلائی سے قیمتی گھڑی اتارنے کے لیے ہاتھ میز کے نیچے کئے۔

سیاسی ناقدین کا کہنا تھا کہ میکرون نے گھڑی اس لئے اتاری کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا وقت اچھا نہیں چل رہا جبکہ فرانسیسی عوام نے کہا میکرون کی گھڑی کی قیمت فرانس میں سب سے غریب طبقے کی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے،اس لئے انھوں نے گھڑی چھپائے۔

دوسری جانب میکرون کے قریبی ساتھ نے میڈیا کو وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر افواہوں کے برعکس صدر نے اپنی گھڑی کو چھپانے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے اتاری کیونکہ وہ میز سے مسلسل ٹکرا رہی تھی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق میکرون کی گھڑی کی قیمت اسی ہزار یورو ہے۔

خیال رہے فرانس کے مختلف شہروں میں پنشن اصلاحات کیخلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہے، مشتعل مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

پولیس نے کئی شہروں میں تشدد میں ملوث مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اب تک 7 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں