اشتہار

ویدیو: ہتھنی نورجہاں کو دفنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:گزشتہ روز انتقال کرنے والی ہتھنی نور جہاں کو دفنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈائریکٹرزو نے بتایا کہ زمین میں 15 فٹ گہری، 14 فٹ لمبی اور 12 فٹ چوڑی کھدائی کی گئی، ہتھنی کو جہاں دفنایا جائے گا وہاں 4 من چونا، جراثیم کش ادویات ڈالی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹر زو کا کہنا ہے کہ کرینوں کے ذریعے ہتھنی کو دفنانے کی جگہ اتارا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کی نگرانی میں ہتھنی کو دفنایا جائیگا،۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ فورپاز کے سربراہ آج پاکستان پہنچ گئے ہیں، ڈاکٹر عامر کی سربراہی میں ڈاکٹرزکی ٹیم ہتھنی کاپوسٹ مارٹم کر رہی ہے ہتھنی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد دفنانے کا عمل شروع ہوگا۔

چڑیا گھر کی رونق ‘ ہتھنی نورجہاں’ چل بسی

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھنی نور جہاں کے انتقال سے ہم سب اُداس ہیں ہتھنی کا پوسٹ مارٹم ہوگا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی، پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ بھی شیئر کی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ جانوروں کو کھانا نہ دینے کی خبریں غلط ہیں، لاکھوں لوگ ان دنوں میں کراچی چڑیا گھر آتے ہیں، ہتھنی نور جہاں کی تدفین کراچی چڑیا گھر میں ہی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں