تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیاہ آسمان پر روشنی، امریکا کی خوفناک ترین رات

فرینکفورٹ: امریکی ریاست کینٹکی میں دو روز قبل رات کے وقت آسمان کا رنگ تبدیل ہونے پر شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کینٹکی میں دو روز قبل رات کے وقت آسمانی بجلی اس قدر شدت سے چمکی کہ اُس نے بادلوں اور زمین کے اندھیرے کو ختم کردیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی چودہ سیکنڈ کی اس ویڈیو میں تین بار آسمانی بجلی کو شدت کے ساتھ چمکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے سی این این اینکر فریڈ ایریکا وائٹ فیلڈ نے بتایاکہ طوفانی ہواؤں کے ساتھ بجلی وقفے وقفے سے چمک رہی تھی جس کے باعث آسمان بھی روشن ہورہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  ویڈیو ریکارڈ کرتے وقت مجھے بہت خوف محسوس ہورہا تھا اور رونگٹے کھڑے ہوئے تھے۔ فریڈ ایریکا نے کہا کہ وہ رات انتہائی خوفناک تھی، جس کو کوئی بھی دوبارہ دیکھنے یا یاد کرنے کا خواہش مند نہیں ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ’میں نے موسم کی پیش گوئی اور ریڈار چیک کیا تو اُس میں ہلکی بارش تھی مگر بادلوں کی گرج اور تیز بارش ساری رات جاری رہی جس نے بہت زیادہ خوفزدہ کیا، جس کی وجہ سے مجھ سمیت دیگر علاقہ مکین گھروں سے باہر آکر محفوظ مقام کی طرف روانہ ہوگئے تھے‘۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکا میں خوفناک طوفان آیا، جس کے نتیجے میں 79 سے زائد شہری ہلاک اور کئی کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -