تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاتون پروفیسر نے بے رحمی کی تمام حدیں پار کردیں، پھل فروش بے بس! (ویڈیو وائرل)

دہلی: بھارت میں معمولی تنازعے پر خاتون پروفیسر نے پھل فروش کے پپیتے سڑک پر پھینک دیے۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بھوپال میں پھل فروخت کرنے والے شخص کا ٹھیلا مذکورہ عورت کی گاڑی سے ٹکرایا جس کے باعث وہ طیش میں آگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ایودھا نامی علاقے میں چار روز قبل پیش آیا تھا تاہم ویڈیو اب منظر عام پر آئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی خاتون کو آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

غریب پھل فروش خاتون سے التجا کرتا رہ گیا لیکن وہ باز نہ آئی اور ایک ایک کرکے تمام پپیتے زمین پر پھینک دیے۔

مذکورہ خاتون کی شناخت ایک نجی یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ اس واقعے کا مقدمہ درج ہوا ہے یا نہیں اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن سامنے آیا۔

Comments

- Advertisement -