جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

چھ ماہ تک آئینے میں اپنا چہرہ نہیں دیکھا، ودیا بالن کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے اپنا چہرہ آئینے میں نہیں دیکھا تھا کیونکہ فلمساز نے ان کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے تھے جس کے بعد وہ خود کو بصورت محسوس کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ودیا بالن نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں جدوجہد سے گزرنا پڑا تھا۔

ودیا بالن نے بتایا کہ انہیں صرف دو دن کی شوٹنگ کے بعد ایک تامل فلم سے نکال دیا گیا تھا اور جب اس نے پروڈیوسر سے وجہ پوچھی تو اس نے معروف اداکار کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کیے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے والدین کے ساتھ چنئی میں پروڈیوسر سے ان کے دفتر میں بات کرنے گئی تھی، اس نے ہمیں فلم کے کچھ کلپس دکھائے اور والدین سے کہا کہ ’دیکھو، کسی زاویے سے ہیروئن دکھتی ہے، یہ اداکاری کرنا یا ڈانس کرنا نہیں جانتی۔‘

بالن کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی تھی پہلے مجھے اداکاری اور رقص تو کرنے دو، میں نے بمشکل ہی شوٹنگ کی ہے لیکن پروڈیوسر کے اس تبصرے کے بعد خود کو چھ ماہ تک آئینے میں نہیں دیکھا کیونکہ میں بدصورت محسوس کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی کو مسترد کرنا چاہتے ہیں تو اپنے الفاظ کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں کیونکہ الفاظ واقعی بہت نقصان دہ ہوتے ہیں میں یہ کبھی نہیں بھول سکتی، لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا زندگی کا ابتدائی سبق تھا کیونکہ اس نے واقعی چھ ماہ تک میری خود نمائی کو تباہ کردیا۔

کام کے محاذ پر ودیا بالن انیس بزمی کی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیا 3‘ کی ریلیز منتظر ہیں جس میں کارتک آریان، مادھوری ڈکشت اور ترپتی دمری ودیگر شامل ہیں۔

بھول بھلیا تھری یکم نومبر دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور اس کا روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کے ساتھ باکس آفس پر ٹکراؤ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں