تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شادی کی تقریب میں‌ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی، درجنوں افراد کرونا کا شکار

ابوظبی : کرونا وبا کے دوران اماراتی دارالحکومت میں شادی کی تقریب منعقد کرنا شہریوں کو مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنا شہریوں کو مشکل سے دوچار کرگیا۔

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے باعث کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، محکمہ صحت ابوظبی کے مطابق شادی میں شریک ہونے والے 20 سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ابوظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے ایک وڈیو جاری کی جس میں ابوظبی کے ایک خاندان کو تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ زندگی گزارتے دکھایا گیا ہے، مذکورہ خاندان کا ایک فرد اپنے عزیز کی موت پر تعزیت کےلیے گیا جہاں متوفی کا بیٹا کرونا میں مبتلا تھا لیکن اس میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھی، جس کے باعث لوگوں نے اس سے تعزیت کی۔

تعزیت کے بعد جب متاثرہ شہری اپنے خاندان واپس لوٹا تو کچھ ہی روز بعد اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد کی جس میں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو مدعو کیا اور شادی کے دوران احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا گیا جس کے باعث شادی میں شرکت کرنے والے 20 سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -