اشتہار

لڑکا لڑکی پر تشدد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاالرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد واقعے میں لڑکا لڑکی کو کیس کا ‏حصہ بنایا ہے اور کیس میں سزائےموت کی دفعات بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ‏کہا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کیس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں، دونوں کو پروٹیکشن کیلئے کہا ‏گیا ہے دونوں نے کہا اگرضرورت ہوگی تو پروٹیکشن لیں گے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ہم اپنےطور پر کیس کومضبوط بناکرپیش کریں گے بہت ‏مضبوط مقدمہ تیارکیاگیاہے جس میں ملزمان کو فائدہ نہیں اٹھانےدیں گے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ کیس میں سزائےموت کی دفعات بھی شامل ہیں ایف آئی آر ‏میں کمزوری نہیں ہے تحقیقات میں آنےوالی مزیدباتوں کوبھی کیس کاحصہ بنائیں گے۔

اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد: وزیراعظم کی ہر پہلو سے کیس کی تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے ‏کہا کہ جب ‏کیس ہمارے پاس پہنچا تو نہیں جانتے تھے متاثرہ لوگ کون ہیں؟ لڑکےاورلڑکی کو ‏ٹریس ‏کرکےپوچھاکہ وہ کون ہیں؟ ‏

انہوں نے کہا کہ ویڈیووائرل ہونےکےبعداسلام آبادپولیس متحرک ہوئی اور تمام ملزمان گرفتار کر لیے ‏‏گئے چاہتےہیں اسلام آبادتشددکیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں ویڈیوکی فرانزک تحقیقات ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس کیس کومنطقی انجام تک پہنچائےگی ہماراکام ہےمضبوط کیس ‏‏عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمان کوسزاہو، تشددکیس کےملزمان کوسزائےموت بھی ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں