اشتہار

پُرتشدد مظاہرے، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 300 کارکنوں کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف راولپنڈی میں پُر تشدد مظاہروں کے خلاف درج مقدمات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 300 کارکنوں کی شناخت ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف علاقوں پرتشدد احتجاج کیا گیا ہے جس میں کئی قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے ان مظاہروں کے بعد ملک بھر میں مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

راولپنڈی میں ہونیوالے پُرتشدد مظاہروں کے خلاف درج مقدمات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیجز سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 300 کارکنوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

ان فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز، ایم پی ایز، صوبائی وزرا دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس نے ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلیے چھاپے شروع کر دیے ہیں اور 88 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں