ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

بھارت: فوج میں‌ بھرتی کے نئے نظام کے خلاف پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں فوجی بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے مخلتف شہروں میں بھارتی فوج کے لیے ایک مقررہ مدت کے لیے فوجیوں کی خدمات حاصل کرنے کی نئی اصلاحاتی اسکیم کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ بھارتی ریاستوں بہار، ہریانہ، مغربی راجستھان میں فوجی بھرتیوں کے نئے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

شمالی ریاست بہار میں مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا ہے، جبکہ مشتمل افراد نے ریلوے کی املاک پر بھی حملہ کیا ہے اور ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگادی ہے، مظاہرین نے حکمراں جماعت بی جے پی کے دفتر کو بھی نذر آتش کردیا۔

- Advertisement -

مشتعل افراد نے بسوں کے شیشے توڑے اور گزرنے والے افراد پر  پتھراؤ کیا جس کی زد میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی بھی آئے۔

محکمہ ریلوے نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں 22 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ پانچ کو دوران سفر روٹ مکمل کرنے سے روک دیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوج میں بھرتی کیلئے متعارف گئے قوانین میں اصلاحات کو واپس لے۔

بھارتی حکمران جماعت کی جانب سے بھارتی افواج میں بھرتی کیلئے قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے قوانین کے تحت فوج میں بھرتی ہونے کیلئے کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو صرف چار سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا، جس کے بعد ان میں سے صرف 25 فیصد کو برقرار رکھا جائے گا، جبکہ باقی کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فوج کی تنخواہوں اور پنشن پر ہونے والے اخراجات کو کم کرنا ہے، جو اس کے بجٹ کا نصف سے زیادہ ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی ترمیم پر سابق فوجیوں، اپوزیشن رہنماؤں سمیت خود حکومتی جماعت بی جے پی کے چند ارکان نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں