اسلام آباد: وقارالنساء ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر آج 31 مارچ کو لاہور میں وقارالنساء یونیورسٹی چارٹر پر دستخط کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں وقار النساء یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، بطور وزیر اعلیٰ پنجاب یہ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دعوت پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
‘پردے کے پیچھے بیٹھ کرکام کرتا ہوں ‘، وزیراعلیٰ پنجاب کا تہلکہ خیز انٹرویو
انھوں نے کہا راولپنڈی پاکستان کا وہ واحد شہر ہوگا جہاں صرف خواتین کی چار یونیورسٹیز ہوں گی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ تقریب کے بعد وہ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکر گزار ہوں۔