ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

راحت غنی کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل راحت غنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ راحت غنی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کڑھائی والے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

راحت غنی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے کلوز اپ پسند ہیں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ کے سیٹ سے اداکار سید جبران کے ساتھ مایوں کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

راحت غنی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ راحت غنی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

راحت غنی ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’عنبر‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جن کی سید جبران (اسجد) کے ساتھ منگنی ٹوٹ گئی تھی اور اسجد کی شادی ماریہ (شازیل شوکت) سے ہوگئی۔

’عداوت‘ کی دیگر کاسٹ میں فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں