اشتہار

لڑکی کو موٹرسائیکل سکھانے والا نوجوان گر پڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

خواتین میں موٹر سائیکل سیکھنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن بائیک چلاتے وقت توجہ نہ دی جائے تو کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکا لڑکی کو موٹر سائیکل چلانا سکھا رہا ہے لیکن اس دوران حادثہ پیش آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان جیسے ہی لڑکی کو بٹھا کر ریس دیتا ہے اور تھوڑی دور ہی جاتا ہے کہ موٹرسائیکل کو موڑتے ہوئے دونوں گر پڑتے ہیں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اگر آپ گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا سیکھتے ہوئے گر جاتے ہیں تو یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے اہم بات یہ ہے کہ آپ توجہ اور اعتماد کو برقرار رکھیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہے جو آپ نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں