تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بحری جہاز کی تصاویر نے سب کو چکرا کے رکھ دیا

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز ایسی دلچسپ تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر  انگلینڈ کے سمندر میں موجود جہازوں کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے جہاز پانی میں نہیں بلکہ فضا میں تیر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی بحری جہازوں کی تصاویر کو دیکھ کر صارفین چکرا کے رہ گئے ہیں جس کے بعد ایک نہ ختم ہونے والی بحث شروع ہوگئی۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں ساحل پر گئے اور اس منظر کو دیکھا تو حیران رہ گئے جس کے بعد انہوں نے جہازوں کی تصاویر بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کیں۔

اب تک بحری جہازوں اور کروز شپس کی کئی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوچکی ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جہازاس طرح نظر آرہے تھے جیسے سمندر نہیں بلکہ آسمان پر موجود ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین میں سے بعض نے انہیں ایڈیٹ قرار دیتے ہوئے فوٹو شاپ کا کمال قرار دیا۔

برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے ترجمان نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصاویر پر وضاحت دی اور بتایا کہ ’ٹھنڈے اور گرم پانی کے مختلف درجہ حرارت کے باعث ایسا منظر نظر آنا معمول کی بات ہے‘۔

آپ ان تصاویر کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Comments

- Advertisement -