ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

انضمام الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم بلے باز انضمام الحق کے صاحبزادے ابتسام الحق کے نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب 23 جنوری کو منعقد ہوئی۔ جس میں دولہا اور دلہن کے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔

مختلف میڈیا رپورٹس اور ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔

- Advertisement -

نکاح کی تقریب کی تصاویر ‘دا آرٹسٹ فوٹوگرافی’ نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔

تصاویر میں ابتسام الحق اور انکی اہلیہ سفید ملبوسات پہن کر ٹوئننگ کرتے دکھے جبکہ انضمام الحق بھی اس تھیم کو فالو کرتے ہوئے سفید لباس میں ہی ملبوس نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انضمام الحق کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تقریب کی دلکش تصاویر نیچے دیکھیں:

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں