تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عجیب و غریب سمندری مخلوق دریافت، ویڈیو وائرل

بحر الکاہل میں 8 فٹ لمبی نایاب سمندری مخلوق دریافت ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر بحر الکاہل سے دریافت ہونے والی اس سمندری مخلوق کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلی نظر میں یہ نایاب مخلوق پانی میں تیرتے ہوئے کسی پھول کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

سولومبیلا سی پین نامی سمندری مخلوق کو پہلی بار بحر الکاہل میں دیکھا گیا تھا اور یہ عجیب و غریب مخلوق سمندر میں 3 ہزار میٹر نیچے تیرتی ہوئی پائی گئی۔

سائنسدان اس نایاب سمندری مخلوق کی دریافت سے کافی حیرت میں مبتلا ہیں۔

فی الحال اس نایاب مخلوق کے سائز کی بنیاد پر اس کی عمر کا تعین کرنا مشکل ہے لیکن سائنسدانوں کا خیال ہے کہ قلم جیسی نظر آنے والی یہ مخلوق سولومبیلا سی پین کافی پرانی ہو سکتی ہے۔

قلم جیسی یہ سمندری مخلوق دیکھنے میں تھوڑی خوفناک نظر آرہی ہے جس کی دریافت کو سائنسدانوں کی جانب سے عظیم فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -