اشتہار

طالب علموں کو نقل سے روکنے کے لیے ’ٹوپیاں‘ پہنادی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امتحانات میں طالب علموں کی جانب سے نقل کرنے کے نت نئے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں پھر وہ ٹیچرز انہیں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیتے ہیں۔

فلپائن میں ایک کالج میں امتحانات کے دوران طالبعلموں کو نقل سے روکنے کے لیے ٹوپیاں (اینٹی چیٹنگ ہیٹس)  پہنا دی گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد فلپائن کے مختلف حصوں کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی جانب سے بھی طالبعلموں میں اس خیال کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

شہر لیگازپی کے ایک کالج میں امتحانات کے موقع پر طالبعلموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ نقل کرنے سے روکنے والی ٹوپیاں پہن کر آئیں۔

بیشتر طالبعلموں نے اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گتے انڈوں کے باکس اور دیگر ری سائیکل میٹریل سے ٹوپیاں تیار کیں اور انہیں پہن کر امتحانات میں شریک ہوئے۔

طالبعلموں کو ہدایت دینے والی پروفیسر میری جوائے  نے بتایا کہ وہ اپنی کلاسز میں دیانت داری کو یقینی بنانے کے لیے ایک اچھے ذریعے کو تلاش کررہی تھیں اور ان کا  یہ آئیڈیا واقعی مؤثر ثابت ہوا۔

اس خیال پر وسط مدتی امتحانات پر عملدرآمد کیا گیا جو اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہوئے۔

پروفیسر میری جوائے نے بتایا کہ انہوں نے طالبعلموں سے درخواست کی تھی کہ وہ کاغذ سے سادہ ڈیزائن بنائیں مگر نوجوانوں نے اسے سنجیدہ لیا اور کافی دلچسپ ٹوپیاں تیار کیں۔

پروفیسر کی جانب سے فیس بک پر ان تصاویر کو پوسٹ کیا گیا جن کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور اس خیال کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں