اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کراچی : چھوٹے بچے کے ہاتھوں مہلک نشہ آئس فروخت کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چھوٹے بچے کے ہاتھوں مہلک نشہ آئس فروخت کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں چھوٹے بچے کے ہاتھوں مہلک نشہ آئس کی فروخت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے سخت نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ معصوم بچے سے مہلک نشہ فروخت کرانے والا ملزم شکیل کو گرفتارکرلیا ۔۔علاقہ مکینوں کی جانب سے ملزم کے خلاف شکایت ملی تھی۔

- Advertisement -

غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ شکایت میں کہا گیا تھا ملزم اپنی بیوی اور بچوں سے نشہ فروخت کرواتا ہے، علاقے کی خاتون نے چھوٹے بچے کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے مطابق بچے کی ٹوپی سے آئس کی کئی پڑیاں برآمد ہوئی تھی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید کہا کہ پولیس نے ملزم کی تلاش میں چھاپہ مارا اور گرفتار کر لیا اور گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں