تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جادو دکھانے والے کمسن بھائیوں کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

بچوں کو اگر کوئی جادو دکھایا جائے تو وہ حیران رہ جاتے ہیں اور اکثر اس سے متاثر ہوکر سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ کوشش کبھی کبھار الٹی بھی پڑ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کمسن بھائی کمبل کے ساتھ جادو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہوجاتے ہیں جس کی دلچسپ ویڈیو دیکھ کر صارفین بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

دراصل اس جادو میں دو لوگ شامل ہوتے ہیں جو کمبل کو اپنے جسم کے اوپر ڈھانپ لیتے ہیں اور وہاں سے بھاگ جاتے ہیں لیکن دیکھنے والوں کو یہ لگتا ہے کہ وہ جادو سے غائب ہوگئے ہیں اور صرف کمبل ہی موجود ہوتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کمبل ڈال کر غائب ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

لیکن جب اس نے کمبل اوڑھا اور اپنے بھائی کے ساتھ نیچے بیٹھ کر بھاگنے لگا تو اس کا سر چھوٹے بھائی سے ٹکرا گیا اور وہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا اس طرح جادو کا راز سب کے سامنے آگیا۔

دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بھائی اور دکھاؤ جادو۔‘

ایک اور صارف نے مسکرانے والی ایموجی بناتے ہوئے کہا کہ ’یہ اگلی مرتبہ صحیح سے سیکھ کر آئے گا۔‘

Comments

- Advertisement -