تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرجیکل ماسک پہننے کا عالمی ریکارڈ

کرونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث نوجوان نے ساڑھے 7 سیکنڈ میں سب سے زیادہ ماسک پہننے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے نے کرونا وائرس کی مدد سے دنیا میں اپنی پہنچان بنائی اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 7 اعشاریہ 35 سیکنڈ میں سب سے زیادہ سرجیکل مارسک پہننے کا ریکارڈ بنانے والے نوجوان کی ویڈیو انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں کیپشن دیا گیا ہے کہ ‘جارج پیل نے سب سے کم وقت 7.35 سیکنڈ میں 10 سرجیکل مارسک پہنے’۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 330 صارفین لائک کرچکے ہیں جب کہ متعدد صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے ازراہے مذاق لکھا کہ ‘اب یہ ایک ٹیلنٹ بن گیا’ جب کہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ لوگوں کے پاس حقیقت میں کچھ عجیب و غریب خیالات ہیں’۔

Comments

- Advertisement -