تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مچھیرے نے 10 فٹ ‘لونگ ڈائناسور’ پکڑ لیا

اوٹاوا : کینیڈین شہری نے ساڑھے 10 فٹ طویل اسٹرجن مچھلی ‘لونگ ڈائناسور’ کو پکڑ کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہری یاویس بیسن نے کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں مچھلی کے شکار کےلیے جال بچھایا اور جب مچھلی جال میں پھسنی تو اسے دیکھ کر حیران رہ گیا۔

لونگ ڈائناسور کے جال میں پھسنے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

کینیڈین شہری بیسن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس سے بڑی مچھلی نہیں دیکھی جس کی عمر تقریباً 100 برس ہوگی۔

بیسن کا کہنا ہے کہ ساڑھے 10 فٹ طویل مچھلی تقریباً 272 کلو وزنی تھی، جسے ‘لونگ ڈائناسور’ بھی کہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -