اشتہار

بچوں کی لائیو کرکٹ دیکھنے کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال کے بعد کرکٹ بچوں اور بڑوں میں سب سے مقبول کھیل ہے اور گلی محلے میں بچے کرکٹ کھیل کر اپنے شوق کو پورا کرتے ہیں، جب کوئی میگا ایونٹ ہو تو سب کا جذبہ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے۔

بھارت میں کرکٹ سے جڑی ایک ایسی ہی بچوں کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

مذکورہ ویڈیو ٹوئٹر پر دی فیجن کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اور کیپشن میں لکھا گیا کہ ’اسے کہتے ہیں لائیو اسٹریم۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں گاؤں کے بچے مقامی کرکٹ میچ کو ’اسٹریم‘ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا انوکھا طریقہ استعمال کرتے ہیں۔

ویڈیو میں بچے ٹی وی سیٹ سے چپکے ہوئے بڑے انہماک سے مقامی میچ دیکھ رہے ہیں۔ بیٹر شاٹ کھیلتا ہے تو گیند ٹی وی سیٹ سے باہر نکل کر ایک بچے کے ہاتھ میں آجاتی ہے۔

یہ ہی نہیں فیلڈر گیند لینے کے لیے آتا ہے اور ٹی وی کے اندر سے ہاتھ بڑھا کر شائقین کرکٹ سے بال لے کر چلتا بنتا ہے۔

بچوں کی کرکٹ میچ دیکھنے کی دلچسپ ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں