تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاتون اور بچے کو بٹھا کر خطرناک اسٹنٹ کرنے والے معمر شخص گرفتار

کراچی: موٹرسائیکل پر کمسن بچے اور خاتون کو بٹھاکر غفلت ولاپرواہی کرنے والےمعمر شخص کو جیل کی ہوا کھانے پڑگئی۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص کے ہمراہ ایک خاتون بچے کو گود میں لئے بیٹھی ہوئی ہے جبکہ معمر شخص انتہائی خطرناک انداز میں گاڑیوں کے درمیان سے موٹر سائیکل گزار رہا ہے اور ہاتھ چھوڑ کر کرتب دکھا رہا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص انتہائی خطرناک انداز میں ہاتھ چھوڑ کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے راشد منہاس روڈ پر سہراب گوٹھ فلائی اوور کی طرف جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک پر گاڑی کے کرتب دکھانے والا ڈرائیور نشان عبرت بن گیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیا اور ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل
سوار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

جس پر آج ٹریفک سیکشن گلبرگ نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تیزرفتاری غفلت اور لاپرواہی سے عوامی شاہراہ پر موٹر سائیکل چلانے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ غفلت لاپرواہی یا تیزرفتاری سے موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا نا صرف قابل سزا جرم ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ احتیاط کیجئے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے۔

Comments

- Advertisement -