بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

سرفراز احمد کی آواز دوران میچ ایک بار پھر ریکارڈ ہوگئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ڈرنکس بریک کے دوران کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم ڈولفنز کے مینٹور سرفراز احمد کی ڈرنکس بریک کے دوران کی گئی گفتگو ایک بار پھر ریکارڈ ہوگئی جس میں وہ کھلاڑیوں کو ہدایات دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز کھلاڑیوں کو گیم پلان بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’بوائز یہ لوگ باؤنڈریز پر کھیل رہے ہیں کوشش کرو کہ اچھے ایریاز میں بالز کرواؤ، باؤجی جلدی پچ کو دیکھنا پڑے گا، پچ وہ نہیں ہے تھوڑا آپ کو گیند اوپر سے کروانا پڑے گا ضروری نہیں ہے کہ سلپ لے کر ہی آؤٹ کریں گے۔

- Advertisement -

مینٹور کہتے ہیں کہ ’جو ہوگیا وہ ہوگیا اگلا کم بیک اچھا کرنا ہے، ایک دو وکٹیں ملیں گی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، بلاوجہ اس کو کھلنے مت دو بلاوجہ وہ  25 گیندوں پر 40 رنز بناگیا ہے تھوڑا ٹائٹ رکھو۔

 واضح رہے کہ پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عثمان خان کی شاندار سنچری کی بدولت 329 رنز اسکور کیے، ڈولفنز کی پوری ٹیم 278 رنز پر ہمت ہار گئی۔

پینتھرز کے محمد حسنین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 74 رنز دے کر پانچ وکٹیں اڑائیں، اسامہ میر اور مبشر خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل حیدرعلی اور شاداب خان نے پینتھرز کی طرف سے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی، ڈولفنز کے عثمان قادر نے 63 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، میرحمزہ اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں