تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویڈیو: گارڈ سوتے رہ گئے، چور موبائل فون لے اُڑے

بھارت میں شاپنگ مال میں موجود گارڈ سوتے رہ گئے اور چور 25 موبائل فون لے اڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چندی گڑھ کے شاپنگ مال کے شو رروم سے چوروں کی 25 موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چور چندی گڑھ شہر کے ایک شاپنگ مال سے ہینڈ سیٹ لوٹتے ہیں اور بیگ لے کر فرار ہوتے ہیں جس میں اسمارٹ فونز تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاپنگ مال کی انتظامیہ دکان کو سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تو پانچ سیکیورٹی گارڈ سو رہے تھے دکان میں توڑ پھوڑ دیکھ کر بیدار ہونے کے بعد انہوں نے دکان کے مالک کو لوٹ مار کی اطلاع دی۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ خرید و فروخت کے ریکارڈ کو دیکھنے کے بعد نقصان کا صحیح تعین کیا جائے گا تاہم چوری ہونے والے 25 اسمارٹ فونز کی کل قیمت 6 لاکھ روپے ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ایک ملازم جرم میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد بظاہر اسٹور سے واقف تھے اور انہیں معلوم تھا کہ فون کہاں رکھے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -