تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

باورچی خانے میں کام کرتی خاتون خوفناک حادثے سے بےخبر! ویڈیو وائرل

باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے لاپرواہی برتنے پر اکثر اوقات خواتین خوفناک حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعے کی ویڈیو گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں باورچی خانے میں کام کرنے والی خاتون خوفناک حادثے کی لپیٹ میں آگئی لیکن کافی دیر تک وہ اس پریشانی سے بے خبر رہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کام کے دوران خاتون کے بالوں میں آگ لگ گئی جبکہ خاتون بےخبر کام میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تو خاتون نے اپنے بالوں میں آگ بھی نہیں دیکھی اور پھر خاتون کو یہ سمجھنے میں 45 سیکنڈز لگے کہ وہ کس مشکل میں گرفتار ہوچکی ہیں۔

خاتون نے علم ہونے پر فوری طور پر بالوں میں لگی آگ کو بجھایا جس کی وجہ سے وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔

یہ تو پتہ نہیں چل سکا کہ ویڈیو کس ملک یا شہر کی ہے تاہم خاتون کی لاعلمی اور لاپرواہی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے کہ کیسے کسی کے بالوں میں آگ لگ جائے اور وہ اس سے بے خبر رہے۔

Comments

- Advertisement -