تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یوٹیوبر نے نانا کی آخری رسومات کا وی لاگ بنایا تو کیا ہوا؟

بھارت میں یوٹیوبر کو اپنے نانا کی آخری رسومات کا وی لاگ بنانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی یوٹیوبر لکشمے چوہدری نے اپنے نانا کی آخری رسومات کو وی لاگ کے طور پر فلمایا اور اسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

لکشے چوہدری کی جانب سے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی جس میں وہ آخری رسومات میں شریک بچوں اور رشتے داروں سے نانا کی موت سے متعلق بات کررہے ہیں۔

تین دن قبل پوسٹ کی گئی ویڈیو کو ایک لاکھ پانچ ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبر کے نانا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا وہیں ٹوئٹر صارفین نے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی۔

ایک صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر یوٹیوبر کی ویڈیو کے تھمبنیل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا اور ساتھ ہی طنزیہ انداز میں لکھا گیا کہ ‘کانٹینٹ کریئٹر’۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ چاہے آپ یوٹیوبر ہوں یا جو بھی ہوں، آپ کے اندر اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ انٹرنیٹ پر کیا پوسٹ کرنا ہے اور کیا نہیں۔

Comments

- Advertisement -