تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کوہلی کی ناقص کارکردگی، مداح نے خود کشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ساؤتھ افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناقص بیٹنگ دیکھ کر مداح نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی ناقص بیٹنگ اور جلدی آؤٹ ہونے پر اُن کا 63 سالہ مداح اس قدر دلبرداشتہ ہوئے کہ مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابو لال باریا نامی 63 سالہ شخص ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم ہے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا جذباتی مداح ہے جو اپنے ہیرو کی ناقص کارکردگی نہیں دیکھ سکتا۔

کیپ ٹاؤن میں بھارت اور ساؤتھ افریقا کی ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ویرات کوہلی کے مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے مداح کپتان کی ناقص کارکردگی پر اس قدر دلبرداشتہ ہوئے کہ اُن سے یہ منظر دیکھا نہ گیا اور انہوں نے مٹی کا تیل چھڑ ک کر خود کو آگ لگا لی۔

پولیس حکام کے مطابق بابو لال شراب پینے کا عادی تھا اور اُس نے جب خود کو آگ لگائی وہ ہوش و حواس میں نہیں تھا مگر اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بابو کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہے اور اُن کے پسندیدہ کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بابو کا 70 فیصد جسم کا حصہ جھلس چکا تھا اس لیے اُسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر وہ منگل کے روز دم توڑ گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -