تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویرات کوہلی میدان میں بدترین دشمن تھے، شعیب اختر

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں بدترین دشمن اور میدان سے باہر بہترین دوست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی ان کے بہترین دوست ہیں کیونکہ ہم دونوں کا ہی تعلق پنجابی فیملی سے ہے اور ہم دونوں ہی ایک جیسے مزاج کے حامل ہیں لیکن میدان میں وہ میرے بدترین دشمن تھے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ویرات ان سے بہت زیادہ جونیئر ہیں لیکن وہ پھر بھی ان کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اسپیڈ اسٹار نے کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں بولنگ کررہا ہوتا تو کریز پر وسیع تر جاتا اور گیند کو کوہلی تک باندھ دیتا اور اسے ڈرائیو کرنے کے لیے اس سے دور کردیتا۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتادیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یہ کام نہیں کرتا تو میں اسے 150 کی اسپیڈ سے بولنگ کرواتا جسے وہ کھیلنے باہر جاتا اور اپنی وکٹ دے بیٹھتا۔ شعیب اختر ویرات کوہلی کو جدید دور کا بریڈ مین بھی قرار دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں نے شعیب اختر  کو کیریئر کے آخری لمحات میں انہیں بولنگ کرتے دیکھا اور اس وقت بھی وہ بہت خطرناک تھے جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ وہ جب عروج پر ہوں گے تو کس قدر خطرناک ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -