تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خبردار! آپ کے اسمارٹ فون میں وائرس ہے

آج کی دنیا اسمارٹ فون کی دنیا ہے اورجدید دنیا سے تعلق رکھنے والے ہرشخص کے لیے ضرورت بن چکا ہے‘ لیکن اسمارٹ فون کا سب سے بڑا وائرس ہے۔ آج ہم بتارہے ہیں کہ آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ کا فون کسی وائرس کا شکار ہوچکا ہے۔

سب سے پہلی نشانی یہ ہے کہ جب ہمارے موبائل میں وائرس ہوتا ہے تو ہمارا موبائل ڈیٹا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے یہ وہ نشانی ہے جس سے ہمارے انٹرنیٹ پیکج کا بھی نقصان ہے اور قیمتی ڈیٹا سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتاہے۔ ڈیٹا اس وجہ سے زیادہ خرچ ہوتا ہے کیونکہ
جو وائرس ہیکر کی جانب سے ہمارے موبائل میں ایڈ کیا جاتا ہے وہ انٹرنیٹ کے استعمال سے ہی ساری آگاہی ہیکر تک پہنچاتا ہے۔

دوسری نشانی یہ ہے کے ہماری سکرین پر ایسی ایپس شو ہونا شروع ہو جاتی ہیں جن کو ہم نے انسٹال نہیں کیا ہوتا اوران پرکلک کرتے ہی سارے موبائل میں وائرس کی فوج اپنی پوزیشن لے لیتی ہے۔

تیسری نشانی یہ ہے کہ ہماری بیٹری عام روٹین کے حساب سے بہت تیزی سے ڈاؤن ہوتی ہے کیونکہ وائرس کی کچھ سروسز ہمارے موبائل کے بیک گراؤنڈ میں پلے ہورہے ہوتے ہیں جن سے بیٹری لو ہوتی رہتی ہے۔

اگر آپ کو اپنے اسمارٹ فون میں ان میں سے کوئی ایک یا پھرتینوں نشانیاں دیکھیں تو فوراً ایک اچھا سا اینٹی وائرس انسٹال کرلیں۔ اور بہتر تو یہ ہے کہ اگرنہ بھی دیکھیں تب بھی اسمارٹ فون میں اینٹی وائرس استعمال کرلیں تاکہ مستقبل کے بعد کی کسی مشکل سے بچاجا سکے۔

Comments

- Advertisement -