ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’ورلڈکپ میں شاہین سب سے زیادہ وکٹیں لے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ویورچرڈز نے شاہین آفریدی کو 2023 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر ویورچرڈز نے آئندہ 2023 ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی پیش گوئی کی ہے جو کہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر کے درمیان بھارت میں ہونے والا ہے۔

رچرڈز کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے باصلاحیت لیفٹ آرم سیمر شاہین آفریدی ہوں گے۔

- Advertisement -

https://twitter.com/KhanFaizan645/status/1696399768988119540?s=20

رچرڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیش کی گئی ایک ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آفریدی کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر شاہین آفریدی ہوں گے کیونکہ میں نے انہیں پاکستان میں دیکھا ہے میں نے پی ایس ایل میں کچھ وقت گزارا اور انہیں ترقی کرتے دیکھا [وہ ایک] انتہائی پرعزم فرد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں