تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یوکرینی صدر پر 3 بار قاتلانہ حملے ہوئے، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پر روس کی جانب سے براہ راست تین قاتلانہ حملے ہوئے ہیں۔

دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی گزشتہ ہفتے براہ راست روسی حملوں میں تین بار محفوظ رہے، یوکرینی صدر کو قتل کرنے کے لیے دو مختلف گروپ بھیجے گئے جن میں سے ایک روس کا نجی ملٹری وانگر جب کہ دوسرا چیچینیا کے باغیوں کا گروہ تھا۔

رپورٹ میں یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سکریٹری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان گروہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری نے کہا کہ چیچن اسپیشل فورسز کو ہفتے کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات میں ہلاک کیا گیا، اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمیں روسی کی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) سے ہی معلومات ملی تھیں۔

اخبار کے مطابق انٹیلی جنس معلومات ایف ایس بی کے اندر جنگ مخالف عناصر سے ملیں۔

یوکرین میں جنگ کے آغاز پر امریکا نے صدر زیلنسکی کو نکالنے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے حفاظتی دستے اور قریبی ساتھیوں کے ساتھ روسی بمباری کے دوران دارالحکومت کیف میں رہنے کا انتخاب کیا تھا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں روسی حملوں کا اول ہدف ہوں۔ بعد میں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو تنازع بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -