امریکی شہر سان فرانسسکو میں خالصتان کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔
امریکا بھر سے ہزاروں سکھ خالصتان کے لیے ووٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ سوک سینٹر میں جاری ووٹنگ میں بین الاقوامی آبزرور بھی موجود ہیں۔
گرپتونت سنگھ پنو ہائی لیول سیکیورٹی میں سوک سینٹر پہنچ گئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی تعداد میں ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے موجود ہیں۔
January 28 – #SanFrancisco
1000’s converged Since 5:00AM to Vote In #KhalistanReferendum#Khalistan #Khalistanis pic.twitter.com/AsrNZBvVVZ— Sikh’s Narrative (@1SikhNarrative5) January 28, 2024
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رہنے والے ہزاروں سکھ ہندوستانی پنجاب میں خالصتان کے نام سے مشہور آزاد ریاست کے قیام کے لیے اہم ووٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے ایڈوکیسی گروپ کے زیر اہتمام "خالصتان ریفرنڈم” بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مبینہ ظلم و ستم کی طرف بھی توجہ مبذول کرانے کی کوشش ہے۔