ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بارش میں دورے کی وائرل ویڈیو پر تنقید، وہاب ریاض کا ردعمل بھی آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وہاب ریاض نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، گزشتہ روز انہوں نے لاہور کی سیلاب زدہ سڑکوں پر تیز گاڑی چلائی اور پانی کے چھینٹے دوسری گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں پر گئے۔

وہاب ریاض سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی پانی سے شرابور ہوگئیں، وہاب ریاض بعد میں بغیر پروٹوکول شہر کی صورت حال کا جائزہ لیتے بھی نظر آئے۔

اپنے اس عمل پر وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سکّے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں لیکن  بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ کل جو ہوا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور جسے  بالکل غلط انداز میں لیا گیا۔

وہاب ریاض نے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ مثبت چیزوں کو آگے پھیلائیں، منفی پروپیگنڈے سے اپنے خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں