شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وہاج علی نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’آنسو نکل آئے تو خود پوچھیے گا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’لوگ پوچھنے آئیں گے تو سودا کریں گے۔‘
وہاج علی کی اسٹوری کو مداحوں کی جانب سے سراہا بھی جارہا ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ ’وہاج علی سچے الفاظ لکھے ہیں۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ الفاظ سلمان خان کے والد سلیم خان نے لکھے ہیں۔‘
یہ پڑھیں: وہاج علی نے یمنیٰ زیدی پر بنائی گئی ’میم‘ ڈیلیٹ کروادی
واضح رہے کہ وہاج علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’سعد‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، زاویار نعمان، شہود علوی، سلمیٰ حسن، وشما فاطمہ، انجلین ملک ودیگر شامل ہیں۔
مجھے پیار ہوا تھا کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے۔