تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سکھرمیں گھرکی دیوار گرنے سے9 بچے جاں بحق، 3 زخمی

سکھر : دیہی علاقے میں گھر کی دیوار گرنے سے نو بچے جاں بحق ہوگئے، تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے دیہی علاقے صالح پٹ کے گاؤں غلام رسول شمبانی میں ایک کچے مکان کی دیوار گر گئی جس کے تلے کل 11 بچے دب کر کچلے گئے۔

ریسکو ذرایع کا کہنا ہے کہ آٹھ بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچوں کو زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس گھر کی دیوار گری ،و ہ قدیم اور خستہ حالت میں تھا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اوران کی ہدایت پر ایم پی اے اویس شاہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں، فی الحال متاثرین کی حتمی عمریں اور نام سامنے نہیں آسکے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مختلف پہلوؤ ں سے جائے حادثہ کا جائزہ لے رہی ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں بھی کوئی حتمی اطلاع اسپتال ذرائع سے موصول نہیں ہوسکی ہے۔

Comments

- Advertisement -