تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ربربینڈ سے تیار کردہ ملبوسات پہننا چاہیں گے؟

ٹوکیو : جاپانی دوشیزہ نے فیشن ڈیزائننگ کا کورس مکمل کرنے کے بعد مارکیٹ میں اپنا ہنر منوانے کےلیے ربر بینڈ سے بنے ملبوسات متعارف کرا دئیے۔

دنیا بھر میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو عام لوگوں سے مختلف سوچتے اور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی منزل کو مستقل جدوجہد کے بعد حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں لیکن عام افراد انہیں پاگل کہتے ہیں، ایسی ایک لڑکی جاپان میں رہائش پذیر ہے جو عام لوگوں سے بہت مختلف سوچتی اور کرتی ہے۔

جاپان کی تاما آرٹ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے والی طالبہ ‘رائی ساکا موتو’ نے فیشن ڈیزائننگ میں اپنا لوہا منوانے کےلیے ربر بینڈ سے منفر ملبوسات تیار کرلیے جنہیں باآسانی پہنچا جاسکتا ہے۔

جاپانی طالبہ نے بڑی مہارت سے ان ربر بینڈز کو آپس میں جوڑ کر شال، اسکرٹ اور جیکٹ جیسے مختلف اقسام کے ملبوسات میں تیار کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تاما آرٹ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے تیار کردہ اشیاء کو نمائش کےلیے پیش کیا گیا تو رائی ساکا موتو کے ملبوسات منفرد ہونے کے باعث باآسانی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب رہے۔

Comments

- Advertisement -